Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Alak 1 / 19
1
(اے حبیب!) اپنے رب کے نام سے (آغاز کرتے ہوئے) پڑھئے جس نے (ہر چیز کو) پیدا فرمایا،
T.Qadri 96:1
2
اس نے انسان کو (رحمِ مادر میں) جونک کی طرح معلّق وجود سے پیدا کیا،
T.Qadri 96:2
3
پڑھیئے اور آپ کا رب بڑا ہی کریم ہے،
T.Qadri 96:3
4
جس نے قلم کے ذریعے (لکھنے پڑھنے کا) علم سکھایا،
T.Qadri 96:4
5
جس نے انسان کو (اس کے علاوہ بھی) وہ (کچھ) سکھا دیا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ (یا- جس نے (سب سے بلند رتبہ) انسان (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (بغیر ذریعۂ قلم کے) وہ سارا علم عطا فرما دیا جو وہ پہلے نہ جانتے تھے،
T.Qadri 96:5
6
(مگر) حقیقت یہ ہے کہ (نافرمان) انسان سر کشی کرتا ہے،
T.Qadri 96:6
7
اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو (دنیا میں ظاہراً) بے نیاز دیکھتا ہے،
T.Qadri 96:7
8
بیشک (ہر انسان کو) آپ کے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے،
T.Qadri 96:8
9
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے،
T.Qadri 96:9
10
(اﷲ کے) بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔ (یا:- (اللہ کے محبوب و برگزیدہ) بندے (محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب وہ نماز پڑھتے ہیں)،
T.Qadri 96:10
11
بھلا دیکھئے تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا،
T.Qadri 96:11
12
یا وہ (لوگوں کو) پرہیزگاری کا حکم دیتا (تو کیا خوب ہوتا)،
T.Qadri 96:12
13
اب بتائیے! اگر اس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا ہے اور (آپ سے) منہ پھیر لیا ہے (تو اس کا کیا حشر ہوگا)،
T.Qadri 96:13
14
کیا وہ نہیں جانتا کہ اﷲ (اس کے سارے کردار کو) دیکھ رہا ہے،
T.Qadri 96:14
15
خبر دار! اگر وہ (گستاخئ رسالت اور دینِ حق کی عداوت سے) باز نہ آیا تو ہم ضرور (اسے) پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹیں گے،
T.Qadri 96:15
16
وہ پیشانی جو جھوٹی (اور) خطا کار ہے،
T.Qadri 96:16
17
پس وہ اپنے ہم نشینوں کو (مدد کے لئے) بلا لے،
T.Qadri 96:17
18
ہم بھی عنقریب (اپنے) سپاہیوں (یعنی دوزخ کے عذاب پر مقرر فرشتوں) کو بلا لیں گے،
T.Qadri 96:18
19
ہرگز نہیں! آپ اس کے کئے کی پرواہ نہ کیجئے، اور (اے حبیبِ مکرّم!) آپ سر بسجود رہئے اور (ہم سے مزید) قریب ہوتے جائیے،
T.Qadri 96:19
Alak suresi tamamlandı