Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Leyl 1 / 21
1
رات کی قَسم جب وہ چھا جائے (اور ہر چیز کو اپنی تاریکی میں چھپا لے)،
T.Qadri 92:1
2
اور دن کی قَسم جب وہ چمک اٹھے،
T.Qadri 92:2
3
اور اس ذات کی (قَسم) جس نے (ہر چیز میں) نر اور مادہ کو پیدا فرمایا،
T.Qadri 92:3
4
بیشک تمہاری کوشش مختلف (اور جداگانہ) ہے،
T.Qadri 92:4
5
پس جس نے (اپنا مال اﷲ کی راہ میں) دیا اور پرہیزگاری اختیار کی،
T.Qadri 92:5
6
اور اس نے (اِنفاق و تقوٰی کے ذریعے) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کی تصدیق کی،
T.Qadri 92:6
7
تو ہم عنقریب اسے آسانی (یعنی رضائے الٰہی) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے،
T.Qadri 92:7
8
اور جس نے بخل کیا اور (راہِ حق میں مال خرچ کرنے سے) بے پروا رہا،
T.Qadri 92:8
9
اور اس نے (یوں) اچھائی (یعنی دینِ حق اور آخرت) کو جھٹلایا،
T.Qadri 92:9
10
تو ہم عنقریب اسے سختی (یعنی عذاب کی طرف بڑھنے) کے لئے سہولت فراہم کر دیں گے (تاکہ وہ تیزی سے مستحقِ عذاب ٹھہرے)،
T.Qadri 92:10
11
اور اس کا مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا جب وہ ہلاکت (کے گڑھے) میں گرے گا،
T.Qadri 92:11
12
بیشک راہِ (حق) دکھانا ہمارے ذمہ ہے،
T.Qadri 92:12
13
اور بیشک ہم ہی آخرت اور دنیا کے مالک ہیں،
T.Qadri 92:13
14
سو میں نے تمہیں (دوزخ کی) آگ سے ڈرا دیا ہے جو بھڑک رہی ہے،
T.Qadri 92:14
15
جس میں انتہائی بدبخت کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا،
T.Qadri 92:15
16
جس نے (دینِ حق کو) جھٹلایا اور (رسول کی اطاعت سے) منہ پھیر لیا،
T.Qadri 92:16
17
اور اس (آگ) سے اس بڑے پرہیزگار شخص کو بچا لیا جائے گا،
T.Qadri 92:17
18
جو اپنا مال (اﷲ کی راہ میں) دیتا ہے کہ (اپنے جان و مال کی) پاکیزگی حاصل کرے،
T.Qadri 92:18
19
اور کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو،
T.Qadri 92:19
20
مگر (وہ) صرف اپنے ربِ عظیم کی رضا جوئی کے لئے (مال خرچ کر رہا ہے)،
T.Qadri 92:20
21
اور عنقریب وہ (اﷲ کی عطا سے اور اﷲ اس کی وفا سے) راضی ہو جائے گا،
T.Qadri 92:21
Leyl suresi tamamlandı