Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Beled 1 / 20
1
میں اس شہر (مکہ) کی قَسم کھاتا ہوں،
T.Qadri 90:1
2
(اے حبیبِ مکرّم!) اس لئے کہ آپ اس شہر میں تشریف فرما ہیں٭، ٭ یہ ترجمہ ”لا زائدہ“ کے اعتبار سے ہے۔ لا ”نفئ صحیح“ کے لئے ہو تو ترجمہ یوں ہوگا: میں (اس وقت) اس شہر کی قَسم نہیں کھاؤں گا (اے حبیب!) جب آپ اس شہر سے رخصت ہو جائیں گے۔
T.Qadri 90:2
3
(اے حبیبِ مکرّم! آپ کے) والد (آدم یا ابراہیم علیہما السلام) کی قَسم اور (ان کی) قَسم جن کی ولادت ہوئی٭، ٭ یعنی آدم علیہ السلام کی ذریّتِ صالحہ یا آپ ہی کی ذات گرامی جن کے باعث یہ شہرِ مکہ بھی لائقِ قَسم ٹھہرا ہے۔
T.Qadri 90:3
4
بیشک ہم نے انسان کو مشقت میں (مبتلا رہنے والا) پیدا کیا ہے،
T.Qadri 90:4
5
کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس پر ہرگز کوئی بھی قابو نہ پا سکے گا؟،
T.Qadri 90:5
6
وہ (بڑے فخر سے) کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال خرچ کیا ہے،
T.Qadri 90:6
7
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اسے (یہ فضول خرچیاں کرتے ہوئے) کسی نے نہیں دیکھا،
T.Qadri 90:7
8
کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیں،
T.Qadri 90:8
9
اور (اسے) ایک زبان اور دو ہونٹ (نہیں دئیے)،
T.Qadri 90:9
10
اور ہم نے اسے (خیر و شر کے) دو نمایاں راستے (بھی) دکھا دیئے،
T.Qadri 90:10
11
وہ تو (دینِ حق اور عملِ خیر کی) دشوار گزار گھاٹی میں داخل ہی نہیں ہوا،
T.Qadri 90:11
12
اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ وہ (دینِ حق کے مجاہدہ کی) گھاٹی کیا ہے،
T.Qadri 90:12
13
وہ (غلامی و محکومی کی زندگی سے) کسی گردن کا آزاد کرانا ہے،
T.Qadri 90:13
14
یا بھوک والے دن (یعنی قحط و اَفلاس کے دور میں غریبوں اور محروم المعیشت لوگوں کو) کھانا کھلانا ہے (یعنی ان کے معاشی تعطل اور ابتلاء کو ختم کرنے کی جدّ و جہد کرنا ہے)،
T.Qadri 90:14
15
قرابت دار یتیم کو،
T.Qadri 90:15
16
یا شدید غربت کے مارے ہوئے محتاج کو جو محض خاک نشین (اور بے گھر) ہے،
T.Qadri 90:16
17
پھر (شرط یہ ہے کہ ایسی جدّ و جہد کرنے والا) وہ شخص ان لوگوں میں سے ہو جو ایمان لائے ہیں اور ایک دوسرے کو صبر و تحمل کی نصیحت کرتے ہیں اور باہم رحمت و شفقت کی تاکید کرتے ہیں،
T.Qadri 90:17
18
یہی لوگ دائیں طرف والے (یعنی اہلِ سعادت و مغفرت) ہیں،
T.Qadri 90:18
19
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا وہ بائیں طرف والے ہیں (یعنی اہلِ شقاوت و عذاب) ہیں،
T.Qadri 90:19
20
ان پر (ہر طرف سے) بند کی ہوئی آگ (چھائی) ہوگی،
T.Qadri 90:20
Beled suresi tamamlandı