Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Gaşiye 1 / 26
1
کیا آپ کو (ہر چیز پر) چھا جانے والی قیامت کی خبر پہنچی ہے،
T.Qadri 88:1
2
اس دن کتنے ہی چہرے ذلیل و خوار ہوں گے،
T.Qadri 88:2
3
(اﷲ کو بھول کر دنیاوی) محنت کرنے والے (چند روزہ عیش و آرام کی خاطر سخت) مشقتیں جھیلنے والے،
T.Qadri 88:3
4
دہکتی ہوئی آگ میں جا گریں گے،
T.Qadri 88:4
5
(انہیں) کھولتے ہوئے چشمہ سے (پانے) پلایا جائے گا،
T.Qadri 88:5
6
ان کے لئے خاردار خشک زہریلی جھاڑیوں کے سوا کچھ کھانا نہ ہوگا،
T.Qadri 88:6
7
(یہ کھانا) نہ فربہ کرے گا اور نہ بھوک ہی دور کرے گا،
T.Qadri 88:7
8
(اس کے برعکس) اس دن بہت سے چہرے (حسین) بارونق اور ترو تازہ ہوں گے،
T.Qadri 88:8
9
اپنی (نیک) کاوشوں کے باعث خوش و خرم ہوں گے،
T.Qadri 88:9
10
عالی شان جنت میں (قیام پذیر) ہوں گے،
T.Qadri 88:10
11
اس میں کوئی لغو بات نہ سنیں گے (جیسے اہلِ باطل ان سے دنیا میں کیا کرتے تھے)،
T.Qadri 88:11
12
اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے،
T.Qadri 88:12
13
اس میں اونچے (بچھے ہوئے) تخت ہوں گے،
T.Qadri 88:13
14
اور جام (بڑے قرینے سے) رکھے ہوئے ہوں گے،
T.Qadri 88:14
15
اور غالیچے اور گاؤ تکیے قطار در قطار لگے ہوں گے،
T.Qadri 88:15
16
اور نرم و نفیس قالین اور مَسندیں بچھی ہوں گی،
T.Qadri 88:16
17
(منکرین تعجب کرتے ہیں کہ جنت میں یہ سب کچھ کیسے بن جائے گا! تو) کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح (عجیب ساخت پر) بنایا گیا ہے،
T.Qadri 88:17
18
اور آسمان کی طرف (نگاہ نہیں کرتے) کہ وہ کیسے (عظیم وسعتوں کے ساتھ) اٹھایا گیا ہے،
T.Qadri 88:18
19
اور پہاڑوں کو (نہیں دیکھتے) کہ وہ کس طرح (زمین سے ابھار کر) کھڑے کئے گئے ہیں،
T.Qadri 88:19
20
اور زمین کو (نہیں دیکھتے) کہ وہ کس طرح (گولائی کے باوجود) بچھائی گئی ہے،
T.Qadri 88:20
21
پس آپ نصیحت فرماتے رہئے، آپ تو نصیحت ہی فرمانے والے ہیں،
T.Qadri 88:21
22
آپ ان پر جابر و قاہر (کے طور پر) مسلط نہیں ہیں،
T.Qadri 88:22
23
مگر جو رُوگردانی کرے اور کفر کرے،
T.Qadri 88:23
24
تو اسے اﷲ سب سے بڑا عذاب دے گا،
T.Qadri 88:24
25
بیشک (بالآخر) ہماری ہی طرف ان کا پلٹنا ہے،
T.Qadri 88:25
26
پھر یقیناً ہمارے ہی ذمہ ان کا حساب (لینا) ہے،
T.Qadri 88:26
Gaşiye suresi tamamlandı