Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Tarık 1 / 17
1
آسمان (کی فضائے بسیط اور خلائے عظیم) کی قَسم اور رات کو (نظر) آنے والے کی قَسم،
T.Qadri 86:1
2
اور آپ کو کیا معلوم کہ رات کو (نظر) آنے والا کیا ہے،
T.Qadri 86:2
3
(اس سے مراد) ہر وہ آسمانی کرّہ ہے (خواہ وہ ستارہ ہو یا سیارہ یا اَجرامِ سماوی کا کوئی اور کرّہ) جو چمک کر (فضا کو) روشن کر دیتا ہے٭، ٭ النجم الثاقب سے مراد ذاتِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے، جس نے سراجاً منیراً کی شان کے ساتھ آسمانِ رسالت پر چمک کر ظلمت بھری کائنات کو نورِ ایمان سے روشن کر دیا ہے۔ (الشفاء)
T.Qadri 86:3
4
کوئی شخص ایسا نہیں جس پر ایک نگہبان (مقرر) نہیں ہے،
T.Qadri 86:4
5
پس انسان کو غور (و تحقیق) کرنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے،
T.Qadri 86:5
6
وہ قوت سے اچھلنے والے پانی (یعنی قوی اور متحرک مادۂ تولید) میں سے پیدا کیا گیا ہے،
T.Qadri 86:6
7
جو پیٹھ اور کولہے کی ہڈیوں کے درمیان (پیڑو کے حلقہ میں) سے گزر کر باہر نکلتا ہے،
T.Qadri 86:7
8
بیشک وہ اس (زندگی) کو پھر واپس لانے پر بھی قادر ہے،
T.Qadri 86:8
9
جس دن سب راز ظاہر کر دیے جائیں گے،
T.Qadri 86:9
10
پھر انسان کے پاس نہ (خود) کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی (اس کا) مددگار ہوگا،
T.Qadri 86:10
11
اس آسمانی کائنات کی قَسم جو پھر اپنی ابتدائی حالت میں پلٹ جانے والی ہے،
T.Qadri 86:11
12
اس زمین کی قَسم جو پھٹ (کر ریزہ ریزہ ہو) جانے والی ہے،
T.Qadri 86:12
13
بیشک یہ فیصلہ کن (قطعی) فرمان ہے،
T.Qadri 86:13
14
اور یہ ہنسی کی بات نہیں ہے،
T.Qadri 86:14
15
بیشک وہ (کافر) پُر فریب تدبیروں میں لگے ہوئے ہیں،
T.Qadri 86:15
16
اور میں اپنی تدبیر فرما رہا ہوں،
T.Qadri 86:16
17
پس آپ کافروں کو (ذرا) مہلت دے دیجئے، (زیادہ نہیں بس) انہیں تھوڑی سی ڈھیل (اور) دے دیجئے،
T.Qadri 86:17
Tarık suresi tamamlandı