Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Büruc 1 / 22
1
برجوں (یعنی کہکشاؤں) والے آسمان کی قَسم،
T.Qadri 85:1
2
اور اس دن کی قَسم جس کا وعدہ کیا گیا ہے،
T.Qadri 85:2
3
جو (اس دن) حاضر ہوگا اس کی قَسم اور جو کچھ حاضر کیا جائے گا اس کی قَسم،
T.Qadri 85:3
4
خندقوں والے (لوگ) ہلاک کر دیے گئے،
T.Qadri 85:4
5
(یعنی) اس بھڑکتی آگ (والے) جو بڑے ایندھن سے (جلائی گئی) تھی،
T.Qadri 85:5
6
جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے،
T.Qadri 85:6
7
اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ وہ اہلِ ایمان کے ساتھ کر رہے تھے (یعنی انہیں آگ میں پھینک پھینک کر جلا رہے تھے)،
T.Qadri 85:7
8
اور انہیں ان (مومنوں) کی طرف سے اور کچھ (بھی) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب (اور) لائقِ حمد و ثنا ہے،
T.Qadri 85:8
9
جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی (ساری) بادشاہت ہے، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے،
T.Qadri 85:9
10
بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دی پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے عذابِ جہنم ہے اور ان کے لئے (بالخصوص) آگ میں جلنے کا عذاب ہے،
T.Qadri 85:10
11
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے،
T.Qadri 85:11
12
بیشک آپ کے رب کی پکڑ بہت سخت ہے،
T.Qadri 85:12
13
بیشک وہی پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا فرمائے گا،
T.Qadri 85:13
14
اور وہ بڑا بخشنے والا بہت محبت فرمانے والا ہے،
T.Qadri 85:14
15
مالکِ عرش (یعنی پوری کائنات کے تختِ اقتدار کا مالک) بڑی شان والا ہے،
T.Qadri 85:15
16
وہ جو بھی ارادہ فرماتا ہے (اسے) خوب کر دینے والا ہے،
T.Qadri 85:16
17
کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر پہنچی ہے،
T.Qadri 85:17
18
فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کے،
T.Qadri 85:18
19
بلکہ ایسے کافر (ہمیشہ حق کو) جھٹلانے میں (ہی کوشاں رہتے) ہیں،
T.Qadri 85:19
20
اور اللہ اُن کے گرد و پیش سے (انہیں) گھیرے ہوئے ہے،
T.Qadri 85:20
21
بلکہ یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے،
T.Qadri 85:21
22
(جو) لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے،
T.Qadri 85:22
Büruc suresi tamamlandı