Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Naziat 1 / 46
1
ان (فرشتوں) کی قَسم جو (کافروں کی جان ان کے جسموں کے ایک ایک انگ میں سے) نہایت سختی سے کھینچ لاتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر گھس کر کیمیائی جوڑوں کو سختی سے توڑ پھوڑ دیتی ہیں)،
T.Qadri 79:1
2
اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (مومنوں کی جان کے) بند نہایت نرمی سے کھول دیتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر سے کیمیائی جوڑوں کو نہایت نرمی اور آرام سے توڑ دیتی ہیں)،
T.Qadri 79:2
3
اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (زمین و آسمان کے درمیان) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں۔ (یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو آسمانی خلا و فضا میں بلا روک ٹوک چلتی پھرتی ہیں)،
T.Qadri 79:3
4
پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو لپک کر (دوسروں سے) آگے بڑھ جاتے ہیں۔ (یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو رفتار، طاقت اور جاذبیت کے لحاظ سے دوسری لہروں پر سبقت لے جاتی ہیں)،
T.Qadri 79:4
5
پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو مختلف اُمور کی تدبیر کرتے ہیں۔ (یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو باہمی تعامل سے کائناتی نظام کی بقا کے لئے توازن و تدبیر قائم رکھتی ہیں)،
T.Qadri 79:5
6
(جب انہیں اس نظامِ کائنات کے درہم برہم کردینے کا حکم ہوگا تو) اس دن (کائنات کی) ہر متحرک چیز شدید حرکت میں آجائے گی،
T.Qadri 79:6
7
پیچھے آنے والا ایک اور زلزلہ اس کے پیچھے آئے گا،
T.Qadri 79:7
8
اس دن (لوگوں کے) دل خوف و اضطراب سے دھڑکتے ہوں گے،
T.Qadri 79:8
9
ان کی آنکھیں (خوف و ہیبت سے) جھکی ہوں گی،
T.Qadri 79:9
10
(کفّار) کہتے ہیں: کیا ہم پہلی زندگی کی طرف پلٹائے جائیں گے،
T.Qadri 79:10
11
کیا جب ہم بوسیدہ (کھوکھلی) ہڈیاں ہو جائیں گے (تب بھی زندہ کیے جائیں گے)،
T.Qadri 79:11
12
وہ کہتے ہیں: یہ (لوٹنا) تو اس وقت بڑے خسارے کا لوٹنا ہوگا،
T.Qadri 79:12
13
پھر تو یہ ایک ہی بار شدید ہیبت ناک آواز کے ساتھ (کائنات کے تمام اَجرام کا) پھٹ جانا ہوگا،
T.Qadri 79:13
14
پھر وہ (سب لوگ) یکایک کھلے میدانِ (حشر) میں آموجود ہوں گے،
T.Qadri 79:14
15
کیا آپ کے پاس موسٰی (علیہ السلام) کی خبر پہنچی ہے،
T.Qadri 79:15
16
جب ان کے رب نے طوٰی کی مقدّس وادی میں انہیں پکارا تھا،
T.Qadri 79:16
17
(اور حکم دیا تھا کہ) فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو گیا ہے،
T.Qadri 79:17
18
پھر (اس سے) کہو: کیا تیری خواہش ہے کہ تو پاک ہو جائے،
T.Qadri 79:18
19
اور (کیا تو چاہتا ہے کہ) میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے،
T.Qadri 79:19
20
پھر موسٰی (علیہ السلام) نے اسے بڑی نشانی دکھائی،
T.Qadri 79:20
21
تو اس نے جھٹلا دیا اور نافرمانی کی،
T.Qadri 79:21
22
پھر وہ (حق سے) رُوگرداں ہو کر (موسٰی علیہ السلام کی مخالفت میں) سعی و کاوش کرنے لگا،
T.Qadri 79:22
23
پھر اس نے (لوگوں کو) جمع کیا اور پکارنے لگا،
T.Qadri 79:23
24
پھر اس نے کہا: میں تمہارا سب سے بلند و بالا رب ہوں،
T.Qadri 79:24
25
تو اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کی (دوہری) سزا میں پکڑ لیا،
T.Qadri 79:25
26
بیشک اس (واقعہ) میں اس شخص کے لئے بڑی عبرت ہے جو (اللہ سے) ڈرتا ہے،
T.Qadri 79:26
27
کیا تمہارا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا (پوری) سماوی کائنات کا، جسے اس نے بنایا،
T.Qadri 79:27
28
اس نے آسمان کے تمام کرّوں (ستاروں) کو (فضائے بسیط میں پیدا کر کے) بلند کیا، پھر ان (کی ترکیب و تشکیل اور افعال و حرکات) میں اعتدال، توازن اور استحکام پیدا کر دیا،
T.Qadri 79:28
29
اور اُسی نے آسمانی خلا کی رات کو (یعنی سارے خلائی ماحول کو مثلِ شب) تاریک بنایا، اور (اِس خلا سے) ان (ستاروں) کی روشنی (پیدا کر کے) نکالی،
T.Qadri 79:29
30
اور اُسی نے زمین کو اِس (ستارے: سورج کے وجود میں آجانے) کے بعد (اِس سے) الگ کر کے زور سے پھینک دیا (اور اِسے قابلِ رہائش بنانے کے لئے بچھا دیا)،
T.Qadri 79:30