Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Kıyame 1 / 40
1
میں قسم کھاتا ہوں روزِ قیامت کی،
T.Qadri 75:1
2
اور میں قسم کھاتا ہوں (برائیوں پر) ملامت کرنے والے نفس کی،
T.Qadri 75:2
3
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو (جو مرنے کے بعد ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں گی) ہرگز اِکٹھا نہ کریں گے،
T.Qadri 75:3
4
کیوں نہیں! ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ اُس کی اُنگلیوں کے ایک ایک جوڑ اور پوروں تک کو درست کر دیں،
T.Qadri 75:4
5
بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے آگے (کی زندگی میں) بھی گناہ کرتا رہے،
T.Qadri 75:5
6
وہ (بہ اَندازِ تمسخر) پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا،
T.Qadri 75:6
7
پھر جب آنکھیں چوندھیا جائیں گی،
T.Qadri 75:7
8
اور چاند (اپنی) روشنی کھو دے گا،
T.Qadri 75:8
9
اور سورج اور چاند اِکٹھے (بے نور) ہو جائیں گے،
T.Qadri 75:9
10
اُس وقت انسان پکار اٹھے گا کہ بھاگ جانے کا ٹھکانا کہاں ہے،
T.Qadri 75:10
11
ہرگز نہیں! کوئی جائے پناہ نہیں ہے،
T.Qadri 75:11
12
اُس دن آپ کے رب ہی کے پاس قرارگاہ ہوگی،
T.Qadri 75:12
13
اُس دن اِنسان اُن (اَعمال) سے خبردار کیا جائے گا جو اُس نے آگے بھیجے تھے اور جو (اَثرات اپنی موت کے بعد) پیچھے چھوڑے تھے،
T.Qadri 75:13
14
بلکہ اِنسان اپنے (اَحوالِ) نفس پر (خود ہی) آگاہ ہوگا،
T.Qadri 75:14
15
اگرچہ وہ اپنے تمام عذر پیش کرے گا،
T.Qadri 75:15
16
(اے حبیب!) آپ (قرآن کو یاد کرنے کی) جلدی میں (نزولِ وحی کے ساتھ) اپنی زبان کو حرکت نہ دیا کریں،
T.Qadri 75:16
17
بے شک اسے (آپ کے سینہ میں) جمع کرنا اور اسے (آپ کی زبان سے) پڑھانا ہمارا ذِمّہ ہے،
T.Qadri 75:17
18
پھر جب ہم اسے (زبانِ جبریل سے) پڑھ چکیں تو آپ اس پڑھے ہوئے کی پیروی کیا کریں،
T.Qadri 75:18
19
پھر بے شک اس (کے معانی) کا کھول کر بیان کرنا ہمارا ہی ذِمّہ ہے،
T.Qadri 75:19
20
حقیقت یہ ہے (اے کفّار!) تم جلد ملنے والی (دنیا) کو محبوب رکھتے ہو،
T.Qadri 75:20
21
اور تم آخرت کو چھوڑے ہوئے ہو،
T.Qadri 75:21
22
بہت سے چہرے اُس دن شگفتہ و تروتازہ ہوں گے،
T.Qadri 75:22
23
اور (بلا حجاب) اپنے رب (کے حسن و جمال) کو تک رہے ہوں گے،
T.Qadri 75:23
24
اور کتنے ہی چہرے اُس دن بگڑی ہوئی حالت میں (مایوس اور سیاہ) ہوں گے،
T.Qadri 75:24
25
یہ گمان کرتے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ ایسی سختی کی جائے گی جو اُن کی کمر توڑ دے گی،
T.Qadri 75:25
26
نہیں نہیں، جب جان گلے تک پہنچ جائے،
T.Qadri 75:26
27
اور کہا جا رہا ہو کہ (اِس وقت) کون ہے جھاڑ پھونک سے علاج کرنے والا (جس سے شفایابی کرائیں)،
T.Qadri 75:27
28
اور (جان دینے والا) سمجھ لے کہ (اب سب سے) جدائی ہے،
T.Qadri 75:28
29
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹنے لگے،
T.Qadri 75:29
30
تو اس دن آپ کے رب کی طرف جانا ہوتا ہے،
T.Qadri 75:30