Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Mearic 1 / 44
1
ایک سائل نے ایسا عذاب طلب کیا جو واقع ہونے والا ہے،
T.Qadri 70:1
2
کافروں کے لئے جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں،
T.Qadri 70:2
3
(وہ) اللہ کی جانب سے (واقع ہوگا) جو آسمانی زینوں (اور بلند مراتب درجات) کا مالک ہے،
T.Qadri 70:3
4
اس (کے عرش) کی طرف فرشتے اور روح الامین عروج کرتے ہیں ایک دن میں، جس کا اندازہ (دنیوی حساب سے) پچاس ہزار برس کا ہے٭، ٭ فِی یَومٍ اگر وَاقِعٍ کا صلہ ہو تو معنی ہوگا کہ جس دن (یومِ قیامت) کو عذاب واقع ہوگا اس کا دورانیہ ٥٠ ہزار برس کے قریب ہے۔ اور اگر یہ تَعرُجُ کا صلہ ہو تو معنی ہوگا کہ ملائکہ اور اَرواحِ مومنین جو عرشِ اِلٰہی کی طرف عروج کرتی ہیں ان کے عروج کی رفتار ٥٠ ہزار برس یومیہ ہے، وہ پھر بھی کتنی مدت میں منزلِ مقصود تک پہنچتے ہیں۔ واﷲ أعلم بالصواب۔ (یہاں سے نوری سال (لا‌ّّّ‎ئٹ ائیر) کے تصور کا اِستنباط ہوتا ہے۔)
T.Qadri 70:4
5
سو (اے حبیب!) آپ (کافروں کی باتوں پر) ہر شکوہ سے پاک صبر فرمائیں،
T.Qadri 70:5
6
بے شک وہ (تو) اس (دن) کو دور سمجھ رہے ہیں،
T.Qadri 70:6
7
اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں،
T.Qadri 70:7
8
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا،
T.Qadri 70:8
9
اور پہاڑ (دُھنکی ہوئی) رنگین اُون کی طرح ہو جائیں گے،
T.Qadri 70:9
10
اور کوئی دوست کسی دوست کا پرساں نہ ہوگا،
T.Qadri 70:10
11
(حالانکہ) وہ (ایک دوسرے کو) دکھائے جا رہے ہوں گے، مجرم آرزو کرے گا کہ کاش! اس دن کے عذاب (سے رہائی) کے بدلہ میں اپنے بیٹے دے دے،
T.Qadri 70:11
12
اور اپنی بیوی اور اپنا بھائی (دے ڈالے)،
T.Qadri 70:12
13
اور اپنا (تمام) خاندان جو اُسے پناہ دیتا تھا،
T.Qadri 70:13
14
اور جتنے لوگ بھی زمین میں ہیں، سب کے سب (اپنی ذات کے لئے بدلہ کر دے)، پھر یہ (فدیہ) اُسے (اللہ کے عذاب سے) بچا لے،
T.Qadri 70:14
15
ایسا ہرگز نہ ہوگا، بے شک وہ شعلہ زن آگ ہے،
T.Qadri 70:15
16
سر اور تمام اَعضائے بدن کی کھال اتار دینے والی ہے،
T.Qadri 70:16
17
وہ اُسے بلا رہی ہے جس نے (حق سے) پیٹھ پھیری اور رُوگردانی کی،
T.Qadri 70:17
18
اور (اس نے) مال جمع کیا پھر (اسے تقسیم سے) روکے رکھا،
T.Qadri 70:18
19
بے شک انسان بے صبر اور لالچی پیدا ہوا ہے،
T.Qadri 70:19
20
جب اسے مصیبت (یا مالی نقصان) پہنچے تو گھبرا جاتا ہے،
T.Qadri 70:20
21
اور جب اسے بھلائی (یا مالی فراخی) حاصل ہو تو بخل کرتا ہے،
T.Qadri 70:21
22
مگر وہ نماز ادا کرنے والے،
T.Qadri 70:22
23
جو اپنی نماز پر ہمیشگی قائم رکھنے والے ہیں،
T.Qadri 70:23
24
اور وہ (ایثار کیش) لوگ جن کے اَموال میں حصہ مقرر ہے،
T.Qadri 70:24
25
مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محتاج کا،
T.Qadri 70:25
26
اور وہ لوگ جو روزِ جزا کی تصدیق کرتے ہیں،
T.Qadri 70:26
27
اور وہ لوگ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں،
T.Qadri 70:27
28
بے شک ان کے رب کا عذاب ایسا نہیں جس سے بے خوف ہوا جائے،
T.Qadri 70:28
29
اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،
T.Qadri 70:29
30
سوائے اپنی منکوحہ بیویوں کے یا اپنی مملوکہ کنیزوں کے، سو (اِس میں) اُن پر کوئی ملامت نہیں،
T.Qadri 70:30