Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Rahman 1 / 78
1
(وہ) رحمان ہی ہے،
T.Qadri 55:1
2
جس نے (خود رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو) قرآن سکھایا٭، ٭ کفّار و مشرکینِ مکہ کے اِس الزام کے جواب میں یہ آیت اتری کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (معاذ اللہ) کوئی شخص خفیہ قرآن سکھاتا ہے۔ حوالہ جات کے لئے ملاحظہ کریں: تفسیر بغوی، خازن، القشیری، البحر المحیط، الجمل، فتح القدیر، المظہری، اللباب، الصاوی، السراج المنیر، مراغی، اضواء البیان اور مجمع البیان وغیرھم۔
T.Qadri 55:2
3
اُسی نے (اِس کامل) انسان کو پیدا فرمایا،
T.Qadri 55:3
4
اسی نے اِسے (یعنی نبیِ برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ کا) بیان سکھایا٭، ٭ مفسرین کرام نے بیان کا معنی علمِ مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ بھی بیان کیا ہے۔ حوالہ جات کے لئے ملاخطہ کریں: تفسیر بغوی، خازن، جمل، المظہری، اللباب، زاد المسیر، صاوی، السراج المنیر اور مجمع البیان۔
T.Qadri 55:4
5
سورج اور چاند (اسی کے) مقررّہ حساب سے چل رہے ہیں،
T.Qadri 55:5
6
اور زمین پر پھیلنے والی بوٹیاں اور سب درخت (اسی کو) سجدہ کر رہے ہیں،
T.Qadri 55:6
7
اور اسی نے آسمان کو بلند کر رکھا ہے اور (اسی نے عدل کے لئے) ترازو قائم کر رکھی ہے،
T.Qadri 55:7
8
تاکہ تم تولنے میں بے اعتدالی نہ کرو،
T.Qadri 55:8
9
اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول کو کم نہ کرو،
T.Qadri 55:9
10
زمین کو اسی نے مخلوق کے لئے بچھا دیا،
T.Qadri 55:10
11
اس میں میوے ہیں اور خوشوں والی کھجوریں ہیں،
T.Qadri 55:11
12
اور بھوسہ والا اناج ہے اور خوشبودار (پھل) پھول ہیں،
T.Qadri 55:12
13
پس (اے گروہِ جنّ و انسان!) تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
T.Qadri 55:13
14
اسی نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتے ہوئے خشک گارے سے بنایا،
T.Qadri 55:14
15
اور جنّات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا،
T.Qadri 55:15
16
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
T.Qadri 55:16
17
(وہی) دونوں مشرقوں کا مالک ہے اور (وہی) دونوں مغربوں کا مالک ہے،
T.Qadri 55:17
18
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
T.Qadri 55:18
19
اسی نے دو سمندر رواں کئے جو باہم مل جاتے ہیں،
T.Qadri 55:19
20
اُن دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ (اپنی اپنی) حد سے تجاوز نہیں کرسکتے،
T.Qadri 55:20
21
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
T.Qadri 55:21
22
اُن دونوں (سمندروں) سے موتی (جس کی جھلک سبز ہوتی ہے) اور مَرجان (جِس کی رنگت سرخ ہوتی ہے) نکلتے ہیں،
T.Qadri 55:22
23
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
T.Qadri 55:23
24
اوربلند بادبان والے بڑے بڑے جہاز (بھی) اسی کے (اختیار میں) ہیں جو پہاڑوں کی طرح سمندر میں (کھڑے ہوتے یا چلتے) ہیں،
T.Qadri 55:24
25
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
T.Qadri 55:25
26
ہر کوئی جو بھی زمین پر ہے فنا ہو جانے والا ہے،
T.Qadri 55:26
27
اور آپ کے رب ہی کی ذات باقی رہے گی جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ انعام و اکرام ہے،
T.Qadri 55:27
28
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
T.Qadri 55:28
29
سب اسی سے مانگتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ وہ ہر آن نئی شان میں ہوتا ہے،
T.Qadri 55:29
30
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
T.Qadri 55:30