Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Zariyat 1 / 60
1
اُڑا کر بکھیر دینے والی ہواؤں کی قَسم،
T.Qadri 51:1
2
اور (پانی کا) بارِ گراں اٹھانے والی بدلیوں کی قَسم،
T.Qadri 51:2
3
اور خراماں خراماں چلنے والی کشتیوں کی قَسم،
T.Qadri 51:3
4
اور کام تقسیم کرنے والے فرشتوں کی قَسم،
T.Qadri 51:4
5
بیشک (آخرت کا) جو وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے بالکل سچا ہے،
T.Qadri 51:5
6
اور بیشک (اعمال کی) جزا و سزا ضرور واقع ہو کر رہے گی،
T.Qadri 51:6
7
اور (ستاروں اور سیّاروں کی) کہکشاؤں اور گزرگاہوں والے آسمان کی قَسم،
T.Qadri 51:7
8
بیشک تم مختلف بے جوڑ باتوں میں (پڑے) ہو،
T.Qadri 51:8
9
اِس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے) وہی پھرتا ہے جِسے (علمِ ازلی سے) پھیر دیا گیا،
T.Qadri 51:9
10
ظنّ و تخمین سے جھوٹ بولنے والے ہلاک ہو گئے،
T.Qadri 51:10
11
جو جہالت و غفلت میں (آخرت کو) بھول جانے والے ہیں،
T.Qadri 51:11
12
پوچھتے ہیں یومِ جزا کب ہو گا؟،
T.Qadri 51:12
13
(فرما دیجئے:) اُس دن (ہوگا جب) وہ آتشِ دوزخ میں تپائے جائیں گے،
T.Qadri 51:13
14
(اُن سے کہا جائے گا:) اپنی سزا کا مزہ چکھو، یہی وہ عذاب ہے جسے تم جلدی مانگتے ہو،
T.Qadri 51:14
15
بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں (لطف اندوز ہوتے) ہوں گے،
T.Qadri 51:15
16
اُن نعمتوں کو (کیف و سرور) سے لیتے ہوں گے جو اُن کا رب انہیں (لطف و کرم سے) دیتا ہوگا، بیشک یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے قبل (کی زندگی میں) صاحبانِ احسان تھے،
T.Qadri 51:16
17
وہ راتوں کو تھوڑی سی دیر سویا کرتے تھے،
T.Qadri 51:17
18
اور رات کے پچھلے پہروں میں (اٹھ اٹھ کر) مغفرت طلب کرتے تھے،
T.Qadri 51:18
19
اور اُن کے اموال میں سائل اور محروم (سب حاجت مندوں) کا حق مقرر تھا،
T.Qadri 51:19
20
اور زمین میں صاحبانِ ایقان (یعنی کامل یقین والوں) کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں،
T.Qadri 51:20
21
اور خود تمہارے نفوس میں (بھی ہیں)، سو کیا تم دیکھتے نہیں ہو،
T.Qadri 51:21
22
اور آسمان میں تمہارا رِزق (بھی) ہے اور وہ (سب کچھ بھی) جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے،
T.Qadri 51:22
23
پس آسمان اور زمین کے مالک کی قَسم! یہ (ہمارا وعدہ) اسی طرح یقینی ہے جس طرح تمہارا اپنا بولنا (تمہیں اس پر کامل یقین ہوتا ہے کہ منہ سے کیا کہہ رہے ہو)،
T.Qadri 51:23
24
کیا آپ کے پاس ابراہیم (علیہ السلام) کے معزّز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے،
T.Qadri 51:24
25
جب وہ (فرشتے) اُن کے پاس آئے تو انہوں نے سلام پیش کیا، ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی (جواباً) سلام کہا، (ساتھ ہی دل میں سوچنے لگے کہ) یہ اجنبی لوگ ہیں،
T.Qadri 51:25
26
پھر جلدی سے اپنے گھر کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے کی سجّی لے آئے،
T.Qadri 51:26
27
پھر اسے ان کے سامنے پیش کر دیا، فرمانے لگے: کیا تم نہیں کھاؤ گے،
T.Qadri 51:27
28
پھر اُن (کے نہ کھانے) سے دل میں ہلکی سے گھبراہٹ محسوس کی۔ وہ (فرشتے) کہنے لگے: آپ گھبرائیے نہیں، اور اُن کو علم و دانش والے بیٹے (اسحاق علیہ السلام) کی خوشخبری سنا دی،
T.Qadri 51:28
29
پھر اُن کی بیوی (سارہ) حیرت و حسرت کی آواز نکالتے ہوئے متوجہ ہوئیں اور تعجّب سے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہنے لگی: (کیا) بوڑھیا بانجھ عورت (بچہ جنے گی؟)،
T.Qadri 51:29
30
(فرشتوں نے) کہا: ایسے ہی ہوگا، تمہارے رب نے فرمایا ہے۔ بیشک وہ بڑی حکمت والا بہت علم والا ہے،
T.Qadri 51:30