Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Kafirun 1 / 6
1
آپ فرما دیجئے: اے کافرو!،
T.Qadri 109:1
2
میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو،
T.Qadri 109:2
3
اور نہ تم اس (رب) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں،
T.Qadri 109:3
4
اور نہ (ہی) میں (آئندہ کبھی) ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہو،
T.Qadri 109:4
5
اور نہ (ہی) تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس (رب) کی میں عبادت کرتا ہوں،
T.Qadri 109:5
6
(سو) تمہارا دین تمہارے لئے اور میرا دین میرے لئے ہے،
T.Qadri 109:6
Kafirun suresi tamamlandı