Ana SayfaMealler › T.Qadri
TQ

T.Qadri

T.Qadri
T.Qadri meali ile okumaya başla
Tekasür 1 / 8
1
تمہیں کثرتِ مال کی ہوس اور فخر نے (آخرت سے) غافل کر دیا،
T.Qadri 102:1
2
یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے،
T.Qadri 102:2
3
ہرگز نہیں! (مال و دولت تمہارے کام نہیں آئیں گے) تم عنقریب (اس حقیقت کو) جان لو گے،
T.Qadri 102:3
4
پھر (آگاہ کیا جاتا ہے:) ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا،
T.Qadri 102:4
5
ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)،
T.Qadri 102:5
6
تم (اپنی حرص کے نتیجے میں) دوزخ کو ضرور دیکھ کر رہو گے،
T.Qadri 102:6
7
پھر تم اسے ضرور یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے،
T.Qadri 102:7
8
پھر اس دن تم سے (اﷲ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)،
T.Qadri 102:8
Tekasür suresi tamamlandı