3
جو کھلے دفتر میں لکھا ہے
6
اور سلگائے ہوئے سمندر کی
7
بیشک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے
8
اسے کوئی ٹالنے والا نہیں
9
جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے
10
اور پہاڑ چلنا سا چلنا چلیں گے
11
تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
12
وہ جو مشغلہ میں کھیل رہے ہیں،
13
جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے
14
یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے
15
تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں
16
اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو، سب تم پر ایک سا ہے تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے
17
بیشک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں
18
اپنے رب کے دین پر شاد شاد اور انہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا
19
کھاؤ اور پیو خوشگواری سے صِلہ اپنے اعمال کا
20
تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے انہیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے،
21
اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کیے میں گرفتار ہیں
22
اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں
23
ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بیہودگی اور گنہگاری
24
اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے
25
اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے
26
بولے بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے
27
تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا
28
بیشک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں اس کی عبادت کی تھی، بیشک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے،
29
تو اے محبوب! تم نصیحت فرماؤ کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون،
30
یا کہتے ہیں یہ شاعر ہیں ہمیں ان پر حوادثِ زمانہ کا انتظارہے
Sonraki 19 ayet →