Ana SayfaMealler › Mevdudi
M

Mevdudi

Mevdudi
Mevdudi meali ile okumaya başla
Hakka 1 / 52
1
ہونی شدنی!
Mevdudi 69:1
2
کیا ہے وہ ہونی شدنی؟
Mevdudi 69:2
3
اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟
Mevdudi 69:3
4
ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا
Mevdudi 69:4
5
تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے
Mevdudi 69:5
6
اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے
Mevdudi 69:6
7
اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں
Mevdudi 69:7
8
اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟
Mevdudi 69:8
9
اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا
Mevdudi 69:9
10
ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا
Mevdudi 69:10
11
جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا
Mevdudi 69:11
12
تاکہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں
Mevdudi 69:12
13
پھر جب ایک دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی
Mevdudi 69:13
14
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا
Mevdudi 69:14
15
اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
Mevdudi 69:15
16
اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی
Mevdudi 69:16
17
فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے
Mevdudi 69:17
18
وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا
Mevdudi 69:18
19
اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال
Mevdudi 69:19
20
میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے"
Mevdudi 69:20
21
پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا
Mevdudi 69:21
22
عالی مقام جنت میں
Mevdudi 69:22
23
جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے
Mevdudi 69:23
24
(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں
Mevdudi 69:24
25
اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا
Mevdudi 69:25
26
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے
Mevdudi 69:26
27
کاش میری وہی موت (جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی
Mevdudi 69:27
28
آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا
Mevdudi 69:28
29
میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا"
Mevdudi 69:29
30
(حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو
Mevdudi 69:30