Ana SayfaMealler › Mevdudi
M

Mevdudi

Mevdudi
Mevdudi meali ile okumaya başla
Kalem 1 / 52
1
ن، قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں
Mevdudi 68:1
2
تم اپنے رب کے فضل سے مجنوں نہیں ہو
Mevdudi 68:2
3
اور یقیناً تمہارے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ختم ہونے والا نہیں
Mevdudi 68:3
4
اور بیشک تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو
Mevdudi 68:4
5
عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے
Mevdudi 68:5
6
کہ تم میں سے کون جنون میں مبتلا ہے
Mevdudi 68:6
7
تمہارا رب اُن لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں، اور وہی ان کو بھی اچھی طرح جانتا ہے جو راہ راست پر ہیں
Mevdudi 68:7
8
لہٰذا تم اِن جھٹلانے والوں کے دباؤ میں ہرگز نہ آؤ
Mevdudi 68:8
9
یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں
Mevdudi 68:9
10
ہرگز نہ دبو کسی ایسے شخص سے جو بہت قسمیں کھانے والا بے وقعت آدمی ہے
Mevdudi 68:10
11
طعنے دیتا ہے، چغلیاں کھاتا پھرتا ہے
Mevdudi 68:11
12
بھلائی سے روکتا ہے، ظلم و زیادتی میں حد سے گزر جانے والا ہے، سخت بد اعمال ہے، جفا کار ہے
Mevdudi 68:12
13
اور اَن سب عیوب کے ساتھ بد اصل ہے
Mevdudi 68:13
14
اِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے
Mevdudi 68:14
15
جب ہماری آیات اُس کو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کے افسانے ہیں
Mevdudi 68:15
16
عنقریب ہم اس کی سونڈ پر داغ لگائیں گے
Mevdudi 68:16
17
ہم نے اِن (اہل مکہ) کو اُسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا، جب اُنہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے
Mevdudi 68:17
18
اور وہ کوئی استثناء نہیں کر رہے تھے
Mevdudi 68:18
19
رات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھر گئی
Mevdudi 68:19
20
اور اُس کا حال ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی فصل ہو
Mevdudi 68:20
21
صبح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کو پکارا
Mevdudi 68:21
22
کہ اگر پھل توڑنے ہیں تو سویرے سویرے اپنی کھیتی کی طرف نکل چلو
Mevdudi 68:22
23
چنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے
Mevdudi 68:23
24
کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں نہ آنے پائے
Mevdudi 68:24
25
وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اِس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ (پھل توڑنے پر) قادر ہیں
Mevdudi 68:25
26
مگر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے "ہم راستہ بھول گئے ہیں
Mevdudi 68:26
27
نہیں، بلکہ ہم محروم رہ گئے"
Mevdudi 68:27
28
اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟"
Mevdudi 68:28
29
و ہ پکار اٹھے پاک ہے ہمارا رب، واقعی ہم گناہ گار تھے
Mevdudi 68:29
30
پھر اُن میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا
Mevdudi 68:30