Ana SayfaMealler › Mevdudi
M

Mevdudi

Mevdudi
Mevdudi meali ile okumaya başla
Tur 1 / 49
1
قسم ہے طور کی
Mevdudi 52:1
2
اور ایک ایسی کھلی کتاب کی
Mevdudi 52:2
3
جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے
Mevdudi 52:3
4
اور آباد گھر کی
Mevdudi 52:4
5
اور اونچی چھت کی
Mevdudi 52:5
6
اور موجزن سمندر کی
Mevdudi 52:6
7
کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے
Mevdudi 52:7
8
جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں
Mevdudi 52:8
9
وہ اُس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا
Mevdudi 52:9
10
اور پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے
Mevdudi 52:10
11
تباہی ہے اُس روز اُن جھٹلانے والوں کے لیے
Mevdudi 52:11
12
جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں
Mevdudi 52:12
13
جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا
Mevdudi 52:13
14
اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
Mevdudi 52:14
15
اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے؟
Mevdudi 52:15
16
جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے
Mevdudi 52:16
17
متقی لوگ وہاں باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
Mevdudi 52:17
18
لطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
Mevdudi 52:18
19
(ان سے کہا جائے گا) کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو
Mevdudi 52:19
20
وہ آمنے سامنے بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم خوبصورت آنکھوں والی حوریں اُن سے بیاہ دیں گے
Mevdudi 52:20
21
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور اُن کی اولاد بھی کسی درجہ ایمان میں ان کے نقش قدم پر چلی ہے ان کی اُس اولاد کو بھی ہم (جنت میں) اُن کے ساتھ ملا دیں گے اور اُن کے عمل میں کوئی گھاٹا ان کو نہ دیں گے ہر شخص اپنے کسب کے عوض رہن ہے
Mevdudi 52:21
22
ہم اُن کو ہر طرح کے پھل اور گوشت، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہے گا، خوب دیے چلے جائیں گے
Mevdudi 52:22
23
وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ یاوہ گوئی ہوگی نہ بد کرداری
Mevdudi 52:23
24
اور اُن کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی کے لیے مخصوص ہوں گے ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی
Mevdudi 52:24
25
یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے (دنیا میں گزرے ہوئے) حالات پوچھیں گے
Mevdudi 52:25
26
یہ کہیں گے کہ ہم پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے
Mevdudi 52:26
27
آخر کار اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا
Mevdudi 52:27
28
ہم پچھلی زندگی میں اُسی سے دعائیں مانگتے تھے، وہ واقعی بڑا ہی محسن اور رحیم ہے
Mevdudi 52:28
29
پس اے نبیؐ، تم نصیحت کیے جاؤ، اپنے رب کے فضل سے نہ تم کاہن ہو اور نہ مجنون
Mevdudi 52:29
30
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے جس کے حق میں ہم گردش ایام کا انتظار کر رہے ہیں؟
Mevdudi 52:30