Ana SayfaMealler › Jalandhry
J

Jalandhry

Jalandhry
Jalandhry meali ile okumaya başla
Kalem 1 / 52
1
نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم
Jalandhry 68:1
2
کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو
Jalandhry 68:2
3
اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے
Jalandhry 68:3
4
اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں
Jalandhry 68:4
5
سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے
Jalandhry 68:5
6
کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے
Jalandhry 68:6
7
تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں
Jalandhry 68:7
8
تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا
Jalandhry 68:8
9
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں
Jalandhry 68:9
10
اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے
Jalandhry 68:10
11
طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا
Jalandhry 68:11
12
مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار
Jalandhry 68:12
13
سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے
Jalandhry 68:13
14
اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے
Jalandhry 68:14
15
جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
Jalandhry 68:15
16
ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے
Jalandhry 68:16
17
ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے
Jalandhry 68:17
18
اور انشاء الله نہ کہا
Jalandhry 68:18
19
سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی
Jalandhry 68:19
20
تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی
Jalandhry 68:20
21
جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے
Jalandhry 68:21
22
اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو
Jalandhry 68:22
23
تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے
Jalandhry 68:23
24
آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے
Jalandhry 68:24
25
اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں
Jalandhry 68:25
26
جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں
Jalandhry 68:26
27
نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں
Jalandhry 68:27
28
ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
Jalandhry 68:28
29
(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے
Jalandhry 68:29
30
پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے
Jalandhry 68:30