Ana SayfaMealler › H.Najafi
HN

H.Najafi

H.Najafi
H.Najafi meali ile okumaya başla
Zilzal 1 / 8
1
جب زمین پوری شدت سے ہلا ڈالی جائے گی۔
H.Najafi 99:1
2
اور زمین اپنے بوجھوں کو باہر نکال دے گی۔
H.Najafi 99:2
3
اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہوگیا ہے؟
H.Najafi 99:3
4
اس دن وہ اپنی تمام خبریں بیان کرے گی۔
H.Najafi 99:4
5
کیونکہ تمہارے پروردگار کا اسے یہی حکم ہوگا۔
H.Najafi 99:5
6
اس دن لوگ متفرق طور پر (اپنی قبروں سے) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال (کے نتائج) دکھائے جائیں۔
H.Najafi 99:6
7
تو جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس (کی جزا) دیکھ لے گا۔
H.Najafi 99:7
8
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ بھی اس (کی سزا) کو دیکھ لے گا۔
H.Najafi 99:8
Zilzal suresi tamamlandı