1
بےشک ہم نے اس (قرآن) کوشبِ قدر میں نازل کیا۔
2
اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
3
شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
4
اس میں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کی اجازت سے (سال بھر کی) ہر بات کا حکم لے کر اترتے ہیں۔
5
وہ (رات) سراسر سلامتی ہے طلوعِ صبح تک۔