Ana SayfaMealler › H.Najafi
HN

H.Najafi

H.Najafi
H.Najafi meali ile okumaya başla
İnşikak 1 / 25
1
اور جب آسمان پھٹ جائے گا۔
H.Najafi 84:1
2
اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن لے گا (اور اس کی تعمیل کرے گا) اور اس پر لازم بھی یہی ہے۔
H.Najafi 84:2
3
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔
H.Najafi 84:3
4
اور جو کچھ اس کے اندر ہے وہ اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہو جائے گی۔
H.Najafi 84:4
5
اور اپنے پروردگار کا حکم سنے گی اور (اس کی تعمیل کرے گی) اور اس پر لازم بھی یہی ہے۔
H.Najafi 84:5
6
اے انسان! تو کشاں کشاں اپنے پروردگار کی طرف (کھنچا چلا) جا رہا ہے اور اس کی بارگاہ میں حاضر ہو نے والا ہے۔
H.Najafi 84:6
7
پس جس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔
H.Najafi 84:7
8
تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔
H.Najafi 84:8
9
اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش و خرم لوٹے گا۔
H.Najafi 84:9
10
اور جس کا نامۂ اعمال اس کے پس پشت دیا جائے گا۔
H.Najafi 84:10
11
تو وہ موت (اور تباہی) کو پکارے گا۔
H.Najafi 84:11
12
اور (دوزخ کی) بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔
H.Najafi 84:12
13
یہ شخص (دنیا میں) اپنے لوگوں میں خوش خوش رہتا تھا۔
H.Najafi 84:13
14
اس کا خیال تھا کہ وہ کبھی (اپنے خدا کے پاس) لوٹ کر نہیں جائے گا۔
H.Najafi 84:14
15
کیوں نہیں! بےشک اس کا پروردگار اسے خوب دیکھ رہا تھا۔
H.Najafi 84:15
16
پس نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں شفق کی۔
H.Najafi 84:16
17
اور رات کی اور ان چیزوں کی (قَسم کھاتا ہوں) جن کو وہ (رات) سمیٹ لیتی ہے۔
H.Najafi 84:17
18
اور چاند کی (قَسم کھاتا ہوں) جب وہ پورا ہو جائے۔
H.Najafi 84:18
19
تمہیں یونہی (تدریجاً) زینہ بہ زینہ چڑھنا ہے (اور ایک ایک منزل طے کرنی ہے)۔
H.Najafi 84:19
20
تو انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے؟
H.Najafi 84:20
21
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تویہ سجدہ نہیں کرتے؟
H.Najafi 84:21
22
بلکہ کافر لوگ تو الٹا (اسے) جھٹلاتے ہیں۔
H.Najafi 84:22
23
اور اللہ بہتر جانتا ہے جو کچھ وہ (اپنے دلوں میں) جمع کر رہے ہیں۔
H.Najafi 84:23
24
آپ(ص) انہیں دردناک عذاب کی خبر دے دیجئے۔
H.Najafi 84:24
25
ہاں البتہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کیلئے کبھی ختم نہ ہو نے والا اجر و ثواب ہے۔
H.Najafi 84:25
İnşikak suresi tamamlandı