Ana SayfaMealler › H.Najafi
HN

H.Najafi

H.Najafi
H.Najafi meali ile okumaya başla
Kıyame 1 / 40
1
نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی۔
H.Najafi 75:1
2
اور نہیں! میں قَسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی۔
H.Najafi 75:2
3
کیا انسان یہ گمان کرتا ہے کہ ہم اس کی (بوسیدہ) ہڈیوں کو جمع نہیں کریں گے؟
H.Najafi 75:3
4
ہاں ضرور جمع کریں گے ہم اس کی انگلیوں کے پور پور درست کرنے پر قادر ہیں۔
H.Najafi 75:4
5
بلکہ انسان چاہتا ہے کہ اپنے آگے (آئندہ زندگی میں) بھی بدعملی کرتا رہے۔
H.Najafi 75:5
6
(اس لئے) پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا؟
H.Najafi 75:6
7
پس جب نگاہ خیرہ ہو جائے گی۔
H.Najafi 75:7
8
اور چاند کو گہن لگ جائے گا۔
H.Najafi 75:8
9
اور سورج اور چاند اکٹھے کر دئیے جائیں گے۔
H.Najafi 75:9
10
اس دن انسان کہے گا کہ بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟
H.Najafi 75:10
11
ہرگز نہیں! کہیں کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔
H.Najafi 75:11
12
اس دن صرف آپ(ص) کے پروردگار کی طرف ٹھکانہ ہوگا۔
H.Najafi 75:12
13
اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے کیا (عمل) آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا؟
H.Najafi 75:13
14
بلکہ خود انسان اپنے حال کو خوب جانتا ہے۔
H.Najafi 75:14
15
اگرچہ کتنے ہی بہانے پیش کرے۔
H.Najafi 75:15
16
(اے رسول (ص)) آپ(ص) اپنی زبان کو اس (قرآن) کے ساتھ حرکت نہ دیجئے تاکہ اسے جلدی جلدی (حفظ) کر لیں۔
H.Najafi 75:16
17
بیشک اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھانا ہماے ذمہ ہے۔
H.Najafi 75:17
18
پس جب ہم اسے پڑھیں تو آپ(ص) بھی اسی کے مطابق پڑھیں۔
H.Najafi 75:18
19
پھر اس کا واضح کرنا بھی ہمارے ذمہ ہے۔
H.Najafi 75:19
20
ہرگز نہیں بلکہ تم جلدی ملنے والی (دنیا) سے محبت کرتے ہو۔
H.Najafi 75:20
21
اور آخرت (دیر سے آنے والی) کو چھوڑتے ہو۔
H.Najafi 75:21
22
اس دن کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے۔
H.Najafi 75:22
23
اپنے پروردگار کی نعمت (و رحمت) کو دیکھ رہے ہوں گے۔
H.Najafi 75:23
24
اور کئی چہرے اس دن بےرونق ہوں گے۔
H.Najafi 75:24
25
وہ سمجھ رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا سلوک کیا جائے گا۔
H.Najafi 75:25
26
ہرگز نہیں جب جان (کھینچ کر) حلق تک پہنچ جائے گی۔
H.Najafi 75:26
27
اور کہاجائے گا کہ اب کون ہے جھاڑ پھونک کرنے والا؟
H.Najafi 75:27
28
اور وہ سمجھ لے گا کہ اب (دنیا سے) جدائی کا وقت ہے۔
H.Najafi 75:28
29
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔
H.Najafi 75:29
30
اس دن تمہارے پروردوگار کی طرف کھینچ کرجانا ہوگا۔
H.Najafi 75:30