1
جب واقعہ ہو نے والی (قیامت) واقع ہو جائے گی۔
2
جس کے واقع ہو نے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔
3
وہ (کسی کو) پست کرنے والی اور (کسی کو) بلند کرنے والی ہوگی۔
4
جب زمین بالکل ہلا ڈالی جائے گی۔
5
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں گے۔
6
(اور) پراگندہ غبار کی طرح ہو جائیں گے۔
7
اورتم لوگ تین قسم کے ہو جاؤ گے۔
8
پس (ایک قِسم) دائیں ہاتھ والوں کی ہوگی وہ دائیں ہاتھ والے کیا اچھے ہیں؟
9
اور(دوسری قِسم) بائیں ہاتھ والوں کی ہوگی اور بائیں ہاتھ والے کیا برے ہیں؟
10
اور (تیسری قِسم) سبقت کرنے والوں کی ہوگی وہ تو سبقت کرنے والے ہی ہیں۔
11
وہی لوگ خاص مقرب (بارگاہ) ہیں۔
12
(یہ لوگ) عیش و آرام کے باغوں میں ہوں گے۔
13
ان کی بڑی جماعت اگلوں میں سے ہوگی۔
14
اور بہت تھوڑے پچھلوں میں سے ہوں گے۔
15
مرصع تختوں پر تکیہ لگائے۔
16
آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
17
ان کے پاس ایسے غلمان (نوخیز لڑکے) ہوں گے جو ہمیشہ غلمان ہی رہیں گے۔
18
(شرابِ طہور سے بھرے ہو ئے) آبخورے، آفتابے اور پاک و صاف شراب کے پیالے (یعنی جام، صراحی سبو و ساغر) لئے گردش کر رہے ہوں گے۔
19
جس سے نہ دردِ سر ہوگا اور نہ عقل میں فتور آئے گا۔
20
اور وہ (غلمان) طرح طرح کے پھل پیش کریں گے وہ جسے چاہیں چن لیں۔
21
اور پرندوں پرندوں کے گوشت بھی جس کی وہ خواہش کریں گے۔
22
(اور ان کیلئے) گوری رنگت والی غزال چشم حوریں بھی ہوں گی۔
23
جو چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح (حسین) ہوں گی۔
24
یہ سب کچھ ان کے ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔
25
وہ اس میں کوئی فضول اور گناہ والی بات نہیں سنیں گے۔
26
مگر صرف سلام و دعا کی آواز آئے گی۔
27
اور وہ دائیں ہاتھ والے اور وہ دائیں والے کیا اچھے ہیں۔
28
وہ ایسی بیری کے درختوں میں ہوں گے جن میں کانٹے نہیں ہوں گے۔
29
اورتہہ بہ تہہ کیلوں میں۔
30
اور (دور تک) پھیلے ہوئے سایوں میں۔
Sonraki 30 ayet →