1
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا (سلوک) کیا؟
2
کیا اس نے ان کی تدبیر و ترکیب کو بےکار نہیں کر دیا؟
3
ان پر (ہر سمت سے) ابابیل نامی پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیئے۔
4
جو ان پر سنگِ گل (پکی ہوئی مٹی کے پتھر) مارتے تھے۔
5
آخرکار اللہ نے انہیں (مویشیوں کے) کھائے ہوئے بھو سے کی طرح کر دیا۔