1
تمہیں کثرت (مال و اولاد) کی مسابقت نے غفلت میں رکھا۔
2
یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے۔
3
ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔
4
پھر ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔
5
ہرگز نہیں! اگر تم یقینی طور پر (اس روش کے انجام کو) جانتے (تو ہرگز ایسا نہ کرتے)۔
6
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے۔
7
پھر تم لوگ (آخرت میں) ضرور یقین کی آنکھ سے اسے (یقینی دیکھنا) دیکھو گے۔
8
پھر اس دن تم سے نعمتوں کے بارے میں ضرور بازپُرس کی جائے گی۔