1
جب زمین زوروں کے ساتھ زلزلہ میں آجائے گی
2
اور وہ سارے خزانے نکال ڈالے گی
3
اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے
4
اس دن وہ اپنی خبریںبیان کرے گی
5
کہ تمہارے پروردگار نے اسے اشارہ کیا ہے
6
اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں
7
پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا
8
اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا