Ana SayfaMealler › H.Jawadi
HJ

H.Jawadi

H.Jawadi
H.Jawadi meali ile okumaya başla
Müzzemmil 1 / 20
1
اے میرے چادر لپیٹنے والے
H.Jawadi 73:1
2
رات کو اٹھو مگر ذرا کم
H.Jawadi 73:2
3
آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کر دو
H.Jawadi 73:3
4
یا کچھ زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر باقاعدہ پڑھو
H.Jawadi 73:4
5
ہم عنقریب تمہارے اوپر ایک سنگین حکم نازل کرنے والے ہیں
H.Jawadi 73:5
6
بیشک رات کا اُٹھنا نفس کی پامالی کے لئے بہترین ذریعہ اور ذکر کا بہترین وقت ہے
H.Jawadi 73:6
7
یقینا آپ کے لئے دن میں بہت سے مشغولیات ہیں
H.Jawadi 73:7
8
اور آپ اپنے رب کے نام کا ذکر کریں اور اسی کے ہو رہیں
H.Jawadi 73:8
9
وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے لہذا آپ اسی کو اپنا نگراں بنالیں
H.Jawadi 73:9
10
اور یہ لوگ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اس پر صبر کریں اور انہیں خوبصورتی کے ساتھ اپنے سے الگ کردیں
H.Jawadi 73:10
11
اور ہمیں اور ان دولت مند جھٹلانے والوں کو چھوڑ دیں اور انہیں تھوڑی مہلت دے دیں
H.Jawadi 73:11
12
ہمارے پاس ان کے لئے بیڑیاں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے
H.Jawadi 73:12
13
اور گلے میں پھنس جانے والا کھانا اور دردناک عذاب ہے
H.Jawadi 73:13
14
جس دن زمین اور پہاڑ لرزہ میں آجائیں گے اور پہاڑ ریت کا ایک ٹیلہ بن جائیں گے
H.Jawadi 73:14
15
بیشک ہم نے تم لوگوں کی طرف تمہارا گواہ بناکر ایک رسول بھیجا ہے جس طرح فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا
H.Jawadi 73:15
16
تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت گرفت میں لے لیا
H.Jawadi 73:16
17
پھر تم بھی کفر اختیار کرو گے تو اس دن سے کس طرح بچو گے جو بچوں کو بوڑھا بنادے گا
H.Jawadi 73:17
18
جس دن آسمان پھٹ پڑے گا اور یہ وعدہ بہرحال پورا ہونے والا ہے
H.Jawadi 73:18
19
یہ درحقیقت عبرت و نصیحت کی باتیں ہیں اور جس کا جی چاہے اپنے پروردگار کے راستے کو اختیار کرلے
H.Jawadi 73:19
20
آپ کا پروردگار جانتا ہے کہ دو تہائی رات کے قریب یا نصف شب یا ایک تہائی رات قیام کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ ایک گروہ اور بھی ہے اور اللہ د ن و رات کا صحیح اندازہ رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ تم لوگ اس کا صحیح احصاءنہ کر سکوگے تو اس نے تمہارے اوپر مہربانی کر دی ہے اب جس قدر قرآن ممکن ہو اتنا پڑھ لو کہ وہ جانتا ہے کہ عنقریب تم میں سے بعض مریض ہوجائےں گے اور بعض رزق خدا کو تلاش کرنے کے لئے سفر میں چلے جائےں گے اور بعض راہِ خدا میں جہاد کریں گے تو جس قدر ممکن ہو تلاوت کرو اور نماز قائم کرو اور زکوٰة ادا کرو اور اللہ کو قرض حسنہ دو اور پھر جو کچھ بھی اپنے نفس کے واسطے نیکی پیشگی پھیج دو گے اسے خدا کی بارگاہ میں حاضر پاﺅگے ،بہتر اور اجر کے اعتبار سے عظیم تر۔اور اللہ سے استغفار کرو کہ وہ بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربا ن ہے
H.Jawadi 73:20
Müzzemmil suresi tamamlandı