Ana SayfaMealler › H.Jawadi
HJ

H.Jawadi

H.Jawadi
H.Jawadi meali ile okumaya başla
Tur 1 / 49
1
طور کی قسم
H.Jawadi 52:1
2
اور لکھی ہوئی کتاب کی قسم
H.Jawadi 52:2
3
جو کشادہ اوراق میں ہے
H.Jawadi 52:3
4
اور بیت معمور کی قسم
H.Jawadi 52:4
5
اور بلند چھت (آسمان) کی قسم
H.Jawadi 52:5
6
اور بھڑکتے ہوئے سمندر کی قسم
H.Jawadi 52:6
7
یقینا تمہارے رب کا عذاب واقع ہونے والا ہے
H.Jawadi 52:7
8
اور اس کا کوئی دفع کرنے والا نہیں ہے
H.Jawadi 52:8
9
جس دن آسمان باقاعدہ چکر کھانے لگیں گے
H.Jawadi 52:9
10
اور پہاڑ باقاعدہ حرکت میں آجائیں گے
H.Jawadi 52:10
11
پھر جھٹلانے والوں کے لئے عذاب اور بربادی ہی ہے
H.Jawadi 52:11
12
جو محلات میں پڑے کھیل تماشہ کررہے ہیں
H.Jawadi 52:12
13
جس دن انہیں بھرپور طریقہ سے جہّنم میں ڈھکیل دیا جائے گا
H.Jawadi 52:13
14
یہی وہ جہّنم کی آگ ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے
H.Jawadi 52:14
15
آیا یہ جادو ہے یا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا ہے
H.Jawadi 52:15
16
اب اس میں چلے جاؤ پھر چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب برابر ہے یہ تمہارے ان اعمال کی سزادی جارہی ہے جو تم انجام دیا کرتے تھے
H.Jawadi 52:16
17
بیشک صاحبانِ تقویٰ باغات اور نعمتوں کے درمیان رہیں گے
H.Jawadi 52:17
18
جو خدا عنایت کرے گا اس میں خوش حال رہیں گے اور خدا انہیں جہّنم کے عذاب سے محفوظ رکھے گا
H.Jawadi 52:18
19
اب یہیں آرام سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دئیے تھے
H.Jawadi 52:19
20
وہ برابر سے بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم ان کا جوڑا کشادہ چشم حوروں کو قرار دیں گے
H.Jawadi 52:20
21
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا اتباع کیا تو ہم ان کی ذریت کو بھی ان ہی سے ملادیں گے اور کسی کے عمل میں سے ذرہ برابر بھی کم نہیں کریں گے کہ ہر شخص اپنے اعمال کا گروی ہے
H.Jawadi 52:21
22
اور ہم جس طرح کے میوے یا گوشت وہ چاہیں گے اس سے بڑھ کر ان کی امداد کریں گے
H.Jawadi 52:22
23
وہ آپس میں جام شراب پر جھگڑا کریں گے لیکن وہاں کوئی لغویت اور گناہ نہ ہوگا
H.Jawadi 52:23
24
اور ان کے گرد وہ نوجوان لڑکے چکر لگاتے ہوں گے جو پوشیدہ اور محتاط موتیوں جیسے حسین و جمیل ہوں گے
H.Jawadi 52:24
25
اور پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال جواب کریں گے
H.Jawadi 52:25
26
کہیں گے کہ ہم تو اپنے گھر میں خدا سے بہت ڈرتے تھے
H.Jawadi 52:26
27
تو خدا نے ہم پر یہ احسان کیا اور ہمیں جہّنم کی زہریلی ہوا سے بچالیا
H.Jawadi 52:27
28
ہم اس سے پہلے بھی اسی سے دعائیں کیا کرتے تھے کہ وہ یقینا وہ بڑا احسان کرنے والا اور مہربان ہے
H.Jawadi 52:28
29
لہذا آپ لوگوں کو نصیحت کرتے رہیں - خدا کے فضل سے آپ نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون
H.Jawadi 52:29
30
کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے اور ہم اس کے بارے میں حوادث زمانہ کا انتظار کررہے ہیں
H.Jawadi 52:30