Ana SayfaMealler › Ahmed_Ali
A

Ahmed_Ali

Ahmed_Ali
Ahmed_Ali meali ile okumaya başla
Müzzemmil 1 / 20
1
اے چادر اوڑھنے والے
Ahmed_Ali 73:1
2
رات کو قیام کر مگر تھوڑا ساحصہ
Ahmed_Ali 73:2
3
آدھی رات یا اس میں سے تھوڑا ساحصہ کم کر دے
Ahmed_Ali 73:3
4
یا اس پر زیادہ کر دو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو
Ahmed_Ali 73:4
5
ہم عنقریب آپ پر ایک بھاری بات کا (بوجھ) ڈالنے والے ہیں
Ahmed_Ali 73:5
6
بےشک رات کا اٹھنا نفس کو خوب زیر کرتا ہے اور بات بھی صحیح نکلتی ہے
Ahmed_Ali 73:6
7
بے شک دن میں آپ کے لیے بڑا کام ہے
Ahmed_Ali 73:7
8
اور اپنے رب کا نام لیا کرو اور سب سے الگ ہو کر اسی کی طرف آ جاؤ
Ahmed_Ali 73:8
9
وہ مشرق اور مغرب کا مالک ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں پس اسی کو کارساز بنا لو
Ahmed_Ali 73:9
10
اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں عمدگی سے چھوڑ دو
Ahmed_Ali 73:10
11
اورمجھے اور جھٹلانے والے دولت مندوں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مدت و مہلت دو
Ahmed_Ali 73:11
12
بے شک ہمارے پاس بیڑیاں اور جہنم ہے
Ahmed_Ali 73:12
13
اور گلے میں اٹکنے والا کھانا اور دردناک عذاب
Ahmed_Ali 73:13
14
جس دن زمین اور پہاڑ لرزیں گے اور پہاڑ ریگ رواں کے تودے ہو جائیں گے
Ahmed_Ali 73:14
15
ہم نے تمہاری طرف تم پر گواہی دینے والا ایک رسول بھیجا ہے کہ جس طرح فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا
Ahmed_Ali 73:15
16
پھر فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت پکڑ سے پکڑ لیا
Ahmed_Ali 73:16
17
پھر تم کس طرح بچو گے اگر تم نے بھی انکار کیا اس دن جو لڑکوں کو بوڑھا کر دے گا
Ahmed_Ali 73:17
18
اس دن آسمان پھٹ جائے گا اس کا وعدہ ہو کر رہے گا
Ahmed_Ali 73:18
19
بے شک یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے پھر جو چاہے اپنے رب کی طرف آنے کا راستہ بنا لے
Ahmed_Ali 73:19
20
بے شک آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات سے (نماز تہجد) میں کھڑے ہوتے ہیں اور الله ہی رات اور دن کا اندازہ کرتا ہے اسے معلوم ہے کہ تم اس کو نباہ نہیں سکتے سو اس نے تم پر رحم کیا پس پڑھو جتنا قرآن میں سے آسان ہو اسے علم ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار ہوں گے اور کچھ اور لوگ بھی جو الله کا فضل تلاش کرتے ہوئے زمین پر سفر کریں گے اورکچھ اور لوگ ہوں گے جو الله کی راہ میں جہاد کریں گے پس پڑھو جو اس میں سےآسان ہو اور نماز قائم کرو اور زکوةٰ دو اور الله کو اچھی طرح (یعنی اخلاص سے) قرض دو اورجو کچھ نیکی آگے بھیجوگے اپنے واسطے تو اس کو الله کے ہاں بہتر اور بڑے اجر کی چیز پاؤ گے اور الله سے بخشش مانگو بے شک الله بخشنے والا نہایت رحم والا ہے
Ahmed_Ali 73:20
Müzzemmil suresi tamamlandı