Ana SayfaMealler › Ahmed_Ali
A

Ahmed_Ali

Ahmed_Ali
Ahmed_Ali meali ile okumaya başla
Tur 1 / 49
1
قسم ہے طور کی
Ahmed_Ali 52:1
2
اور اس کتاب کی جو لکھی گئی ہے
Ahmed_Ali 52:2
3
کشادہ ورقوں میں
Ahmed_Ali 52:3
4
اور آباد گھر کی قسم ہے
Ahmed_Ali 52:4
5
اور اونچی چھت کی
Ahmed_Ali 52:5
6
اور جوش مارتے ہوئے سمندر کی
Ahmed_Ali 52:6
7
بے شک آپ کے رب کا عذاب واقع ہوکر رہے گا
Ahmed_Ali 52:7
8
اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ہے
Ahmed_Ali 52:8
9
جس دن آسمان تھرتھرا کر لرزنے لگے گا
Ahmed_Ali 52:9
10
اور پہاڑ تیزی سے چلنے لگیں گے
Ahmed_Ali 52:10
11
پس اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ہلاکت ہے
Ahmed_Ali 52:11
12
جو جھوٹی باتوں میں لگے ہوئے کھیل رہے ہیں
Ahmed_Ali 52:12
13
جس دن وہ دوزخ کی آگ کی طرف بری طرح سے دھکیلے جائیں گے
Ahmed_Ali 52:13
14
یہی وہ آگ ہے جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے
Ahmed_Ali 52:14
15
پس کیایہ جادو ہے یا تم دیکھتے نہیں
Ahmed_Ali 52:15
16
اس میں داخل ہو جاؤ پس تم صبر کرو یا نہ کرو تم پر برابر ہے تمہیں تو ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسا تم کرتے تھے
Ahmed_Ali 52:16
17
بے شک پرہیز گار باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
Ahmed_Ali 52:17
18
محظوظ ہو رہے ہوں گے اس سے جو انہیں ان کے رب نے عطا کی ہے اور ان کو ان کے رب نے عذاب دوزخ سے بچا دیا ہے
Ahmed_Ali 52:18
19
مزے سے کھاؤ اور پیو بدلے ان (اعمال) کے جو تم کیا کرتے تھے
Ahmed_Ali 52:19
20
تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے جو قطاروں میں بچھے ہوئے ہیں اور ہم ان کا نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے
Ahmed_Ali 52:20
21
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی (جنت) میں ملا دیں گے اور ان کے عمل میں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے عمل کے ساتھ وابستہ ہے
Ahmed_Ali 52:21
22
اور ہم انہیں اور زیادہ میوے دیں گے اور گوشت جو وہ چاہیں گے
Ahmed_Ali 52:22
23
وہاں ایک دوسرے سے شراب کا پیالہ لیں گے جس میں نہ بکواس ہو گی نہ گناہ کا کام
Ahmed_Ali 52:23
24
اور ان کے پاس لڑکے ان کی خدمت کے لیے پھر رہے ہوں گے گویا وہ غلافوں میں رکھے ہوئے موتی ہیں
Ahmed_Ali 52:24
25
اورایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں پوچھیں گے
Ahmed_Ali 52:25
26
کہیں گے ہم تو اس سے پہلے اپنے گھروں میں ڈرا کرتے تھے
Ahmed_Ali 52:26
27
پس الله نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچا لیا
Ahmed_Ali 52:27
28
بے شک ہم اس سے پہلے اسے پکارا کرتے تھے بے شک وہ بڑا ہی احسان کرنے والا نہایت رحم والا ہے
Ahmed_Ali 52:28
29
پس نصیحت کرتے رہئے آپ اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہیں نہ دیوانہ ہیں
Ahmed_Ali 52:29
30
کیا وہ کہتے ہیں کہ وہ شاعر ہے ہم اس پر گردشِ زمانہ کا انتظار کر رہے ہیں
Ahmed_Ali 52:30